جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

بھارت کا جنگی جنون جاری، کشیدہ سرحدی صورتحال میں بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ

بھارت کا جنگی جنون جاری ہے اور جوہری صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی 5 میزائل 5 ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگنی 5 میزائل کا تجربہ گزشتہ رات عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلے سے طے شدہ تجربہ ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل پردیش کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.