بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبان نہ کرسکا تو بیک اپ پلان ہے، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے حوالے سے بیک اپ پلان موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹو ایلر ڈائس نے کہا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی نہ کرسکا تو ہمارے پاس بیک اپ پلان موجود ہے۔

ایلر ڈائس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں توقع ہے بھارت میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ منصوبے کے مطابق آگے بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکا تو گورننگ باڈی کے پاس بیک اپ پلان موجود ہیں۔

آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹو نے یہ بھی کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں صرف 6 ماہ باقی ہیں اور بھارت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے دوچار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صرف 6 مارچ کو ہی ملک میں 1 لاکھ 15ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’ہاں ہمارے پاس بیک اپ پلان ہے‘،لیکن اس مرحلے پر ان پلانز کو فعال نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی بھارت میں میگا ایونٹ شیڈول کے مطابق کروانے کے منصوبے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.