کوروناوائرس لاک ڈاؤن میں قیمتی وقت کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی ریاست حیدرآباد کے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے صرف چھ ماہ میں خطاطی کے ذریعے قرآن مجید کا ایک نسخہ تیار کرلیا۔
جب لاک ڈاؤن کے دوران مہینوں گھر کے اندر گھر میں بند رہنے کی ہدایات تھیں، محمد افضل جن جس کا تحریری تجربہ صرف سلیٹ اور چاک تک ہی محدود تھا ، نے رات کو مٹی کا تیل جلا کر اپنے ہاتھوں سے تحریر کردہ مقدس کتاب کی کاپی تیار کی۔
افضل نے ایک میڈیا نمائندے کو بتایا کہ میں نے خطاطی کبھی نہیں سیکھی لیکن ایک بار جب میں نے ملک گیر لاک ڈاؤن شروع ہونے سے ٹھیک پہلے لکھنا شروع کیا تو میں اُس میں بہتر ہوتا گیا۔ اب مجھے اچھا محسوس ہورہا ہے کہ میں نے چھ ماہ میں پورا قرآن پاک مکمل کرلیا ہے۔
The post بھارت: ٹیکسی ڈرائیور کی قلیل وقت میں مکمل قرآن کی خطاطی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.