پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی فتح کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔  

بھارت نے ون ڈے میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سے شکست دینے کا ریکارڈ قائم کیا۔

بھارتی ٹیم نے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے، 391 کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 73 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل سب سے بڑی فتح کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2008 میں آئرلینڈ کو 290 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.