بھارت نے ریڈیو پاکستان اور 4 پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کردیے۔ پاکستانی ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارت نے جعلی خبروں کا بےبنیاد الزام لگا کر پاکستانی ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران، ترکی، مصر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔
واضح رہے کہ اپریل میں بھارت نےغلط اطلاعات پھیلانے کے الزام پر 6 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھی بند کردیے تھے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت میں پاکستانی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر تشویش کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرکے بھارتی صارفین تک معلومات کی رسائی روکی گئی۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں رائے عامہ میں تنوع اور معلومات تک رسائی کا دائرہ محدود ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قابل اطلاق بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے، ٹوئٹر بھارت میں پاکستانی اکاؤنٹس تک صارفین کی رسائی فوری بحال کرے۔
دفترخارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹوئٹر بھارت میں آزادی اظہار رائے کے جمہوری حق کو یقینی بنائے۔
Comments are closed.