آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے بھارت کے پاس 150 کی رفتار سے گیند کرنے والا بولر موجود ہے لیکن اس کو گیراج میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئےبریٹ لی نے کہا کہ عُمران ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بھارت کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔
انہوںنے کہا کہ جب آپ کے دنیا کی بہترین گاڑی ہو اور آپ اس کو گیراج میں دیں تو اس کا کیا فائدہ ہوگا۔
بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو عُمران ملک کو اسکواڈ میں لینا چاہیےتھا، وہ ابھی نوجوان ہے، اس کو ورلڈکپ میں ٹیم کے ساتھ رکھتے ۔
واضح رہے کہ بھارتی بولنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور اسٹار آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کے بعد ایک اور بھارتی بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپک چاہر کی جگہ فاسٹ بولر شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.