بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے آج ملک گیر روڈ بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے 3 گھنٹے کے لیے ملک بھرکی سڑکیں اور ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال دہلی، اترکھنڈ اور اترپردیش میں نہیں ہوگی، پولیس نے دہلی بارڈر کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیا۔
دہلی بارڈر پر 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ سرحدی راستوں کی ڈرونز سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے نو میٹرو اسٹیشنز میں آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے دہلی کے سرحدی راستوں پر 70 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔
Comments are closed.