بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، شدید بارشوں سے گھر بہہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مون سون سیزن میں اموات کی تعداد 230 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جون سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جاری شدید بارشوں کے سبب کرنٹ لگنے اور گھر گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
جھاڑ کھنڈ میں پانچ دن سے جاری شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ریاست مہاراشٹرا میں مون سون بارشوں سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہماچل پردیش میں سات افراد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہوئے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے دلی، اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان میں طوفان بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
راجستھان میں ریڈ الرٹ جبکہ دلی میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.