بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کے 3 لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ نئی دہلی میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 25 کورونا مریض دم توڑ گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق نئی دلی کےاسپتال میں آکسیجن کم پڑنے پر مزید 60 مریضوں کی زندگی کو خطرہ ہے جبکہ طبی حکام کی آکسیجن ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اب تک 13 کروڑ54 لاکھ78 ہزار افراد کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
بھارت میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریاست مہاراشٹرا شامل ہیں جبکہ مہاراشٹر کے بعد کیرالہ،کرناٹکا،تامل ناڈو،آندھرا پردیش متاثر ہ ترین ریاستیں ہیں۔
نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ریکارڈ 306 اموات جبکہ 26 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.