بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں رکشہ ڈرائیور نے سیاسی ’یو ٹرن‘ لے لیا

بھارت میں رکشہ ڈرائیور نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد یوٹرن لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم دنتانی نامی بھارتی رکشہ ڈرائیور اس وقت خبروں کی زینت بنا تھا جب اس نے 2 ہفتہ قبل اروند کیجریوال کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا۔

رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال وکرم کے رکشے میں ہی اس کے گھر پر پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم دنتانی کو جمعہ کے روز گجرات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریلی میں دیکھا گیا۔

رکشہ ڈرائیور وکرم دنتانی کا کہنا ہے کہ وہ نریندر مودی کا مداح اور انکی جماعت بی جے پی کا سپورٹر ہے۔

اروند کیجریوال سے متعلق سوال پوچھنے پر رکشہ ڈرائیو نے کہا کہ 13 ستمبر کو عام آدمی پارٹی کی میٹنگ کے دوران اس نے اروند کیجریوال کو دعوت رکشہ یونین کے کہنے پر دی۔

ممبئی بھارت کے مشہور کامیڈین اور عام آدمی پارٹی…

رکشہ ڈرائیور نے مزید کہا کہ میرے مدعو کرنے پر اروند کیجریوال نے فوراً حامی بھر لی تھی تاہم میں نہیں جانتا تھا کہ یہ اتنا بڑا مسئلہ بن جائے گا۔

رکشہ ڈرائیور نے واضح کیا کہ اس کا عام آدمی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.