بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایس سی او اجلاس کےلیے بھارتی شہر گوا پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پہلے دن کی مصروفیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں شرکت کےلیے آرگنائزیشن کے تمام رکن ممالک کے وزارئے خارجہ اس وقت گوا میں موجود ہیں۔
تاہم پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا اور صحافیوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بھارت آمد پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.