بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران رواں ماہ کے کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاست کیرالہ میں کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت میں پانچ دنوں میں کورونا سے ہونے والی 214 میں سے 151 اموات کیرالہ میں رپورٹ ہوئیں۔
جنوبی ریاست کیرالہ کے علاوہ دلی، مہاراشٹر اور ہریانہ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
دلی نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر کو سخت کیا ہے، ادھر ریاست اترپردیش میں بھی عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.