بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے تعلقات شہباز کی لیک آڈیو میں سامنے آ گئے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گمبھیر ہو جائیں گے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم کے لیے نکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے، اکتوبر میں اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ معاشی حالات اتنے گمبھیر ہیں کہ کوئی کال نہ بھی دے تو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف اور شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.