best place for discreet hookups married gay byu hookups emily willis hookup boyne tannum hookup rules edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے ایئر ایمبولینس کی کراچی آمد، تہران روانگی

بھارت کے شہر ناگپور سے گزشتہ شب ایئر ایمبولینس کراچی پہنچی جو ری فیولنگ کے بعد پڑوسی ملک ایران کے شہر تہران روانہ ہو گئی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت سے پاکستان آئی تھی جس میں ایک مریض سوار تھا۔

ریڈ اسٹار ایوی ایشن ایئر ایمبولینس طیارے نے رات 12 بج کر 6 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، جسے پاکستانی پائلٹ ابرار الاسلام اڑا رہے تھے جبکہ اس کے عملے کے 3 ارکان کا تعلق ترکی سے ہے۔

اسی ایئر لائن کی دبئی سے فیصل آباد کے لیے دوسری پرواز ایف زیڈ 343 کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر جیٹ 45 طیارہ ترکی میں رجسٹرڈ ہے، جو ایئر ایمبولینس کے طور پر پروازیں کرتا ہے۔

یہ ایئر ایمبولینس طیارہ گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے بینکاک سے بھارتی شہر ناگپور پہنچا تھا۔

ناگپور ایئر پورٹ پر 1 گھنٹہ قیام کے بعد طیارے نے رات ساڑھے 10بجے کراچی کے لیے اڑان بھری تھی۔

کراچی میں ایئر ایمبولینس کی ری فیولنگ ہوئی جس کے بعد طیارہ رات 1 بج کر 19 منٹ پر اگلی منزل تہران کے لیے روانہ ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.