بھارت کے دریا گنگا میں گلیشیئر ٹوٹنے سے آنے والی شدید طغیانی کے باعث اب تک دریا سے صرف 9 لاشیں ہی نکالی جاسکی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گلیشیر ٹوٹنے سے دریا گنگا میں شدید طغیانی آئی۔
سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی ہے، اس دوران 150 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر کھنڈ میں گلیشیر ٹوٹنے سے پیدا ہوئے سیلابی ریلے میں پل اور سڑکیں تک بہہ گئیں۔
دریا میں پانی کی بلند ہوتی سطح کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے تاہم اب سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترکھنڈ میں گلیشئر ٹوٹنے سے متاثرہ علاقوں میں مزید سیلاب کا خطرہ نہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق اتر کھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد سرگرمیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.