برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے جبکہ کورونا صورتحال کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دورہ بھارت منسوخ کرچکے ہیں۔
بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ 2 لاکھ 73 ہزارافراد وائرس سے متاثر ہوئے، دلی کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز کے بیڈز 90 فیصد بھر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں دلی میں آج سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ادھر ہانگ کانگ میں کورونا کی نئی قسم کے کیسوں کے پھیلاؤ پر پاکستان، بھارت اور فلپائن کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
امریکا میں 13 کروڑ افراد کو کورونا کی پہلی خوراک لگا دی گئی۔
دوسری جانب برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر ڈالنے کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج کردیا گیا ہے اور برطانیہ سے پاکستان آئے خاندان کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع ہوگئی۔
Comments are closed.