وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پرمختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہوں، بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ذمہ داران کی ناصرف نشان دہی کی بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی، پاکستان کی عدلیہ اور انتظامیہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا، ہم نے ایف اے ٹی ایف کے معاملات کوسلجھانے کیلئے جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، ہم آئندہ بھی جو فیصلے کریں گےوہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائیگا۔
Comments are closed.