پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

بھارت: اتراکھنڈ میں شدید بارش اور سیلاب، ڈیرہ دون ملٹری اکیڈمی کی عمارت متاثر

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ 

ریاستی دارالحکومت ڈیرہ دون سے بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں بارشوں سے ڈیرہ دون ڈیفنس کالج کی عمارت کا ایک حصہ بھی گرگیا۔ 

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اتراکھنڈ میں مون سون بارشوں سے مختلف حادثات میں 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے 6 اضلاع میں شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.