پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

   انوار الحق کاکڑ  نے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آ باد: انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان سے حلف لیا ،تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ سابق وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم شہبازشریف اور انوارالحق کاکڑ موجود تھے۔

تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی موجود تھے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختوانخوا حاجی غلام علی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمساد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد نیازی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت  کلام پاک سے کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے بطور نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے لیا،تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سابق وزیراعظم شہبازشریف سے مصافحہ بھی کیا۔اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوار الحق کاکڑ کا بطور رکن سینیٹ استعفی منظور کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ نامزد نگران وزیراعظم نے گزشتہ روز سینیٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، یہ جماعت 2018 میں قائم ہوئی تھی۔

You might also like

Comments are closed.