منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

کراچی: فارم ہاؤس انتظامیہ کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے ملیر میں ایک فارم ہاؤس کی انتظامیہ نے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو کو ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس کی انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں مبینہ ڈاکو ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو کی ہلاکت اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم فارم ہاؤس میں ڈکیتی کرنے داخل ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.