کشمیر ڈے پر مکس مارشل آرٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے پاکستان کے احمد مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر انہیں کسی نے شاباش تک نہیں کہا، ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ہوئی لیکن وہ آرمی چیف سے ملنا چاہتے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکس مارشل آرٹ کے پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبیٰ نے حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی نہ ملنے کا شکوہ کیا اور ٹریننگ کے لیے فنڈز کی درخواست کی۔
احمد مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کھلاڑی کو سو بار ہراسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کے بعد وطن واپسی پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقت ہوئی جنہوں نے حوصلہ بڑھایا، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کریں۔
واضح رہے کہ کشمیر ڈے کے موقع پر سنگاپور میں ہونے والی نمائشی فائٹ میں احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں شکست سے دوچار کردیا تھا۔
Comments are closed.