جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف ایک اور پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا

ایشیا کپ 2023 کےلیے بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف ایک اور پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا۔ 

ایشیا کپ 2023 پر بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کردی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بنگلادیش اور سری لنکا نے اس علاقائی ایونٹ کےلیے پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا ہے۔ 

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ  بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا۔ ان دونوں ممالک نے پاکستان میں کھیلنے سے بھی انکار نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا نے متبادل وینیوز کے طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.