بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

پشاور، پی ٹی آئی کارکنوں کا الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہو کر شیشے توڑ دیے، پولیس کی فائرنگ کے بعد مظاہرین فرار ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دفتر کے باہر کھڑی 3 موٹر سائیکلیں بھی جلا دیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیاب پر حملے کرائے گئے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پر پی ٹی آئی مظاہرین نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگادی۔

آگ کے باعث ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ، فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پشاور کے قلعہ بالا حصار کو میدانِ جنگ بنادیا، ہوا میں گولیاں چلائیں اور گاڑیوں پر پتھر برسائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.