عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں پابندیوں کے طور پر رش والے مقامات بند کئے گئے۔ اس دوران متعدد آفسز کو یا تو عارضی طور پر بند کیا گیا یا پھر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی۔
اب جب دنیا کورونا پابندیوں سے نکل کر معمول کی جانب آگئی ہے تو ایسے میں مختلف ممالک میں ابھی بھی گھر اور آفس سے کام کرنے والے اقدام پر بھی بحث جاری ہے۔
بھارتی صنعتکار ہرش گوئنکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آفس سے کام کرنے کے فوائد بتائے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ہونے والی بحث کو پھر سے تازہ کردیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں 2 چارٹس کا استعمال کر کے بتایا کہ ملازمین دفتر اور گھر دونوں جگہوں پر کام اور دیگر سرگرمیوں کو کتنا وقت دیتے ہیں۔
بھارتی صنعتکار کی جانب سے پہلے چارٹ میں گھر سے کام کرنے کے حوالے سے دکھایا گیا ہے جہاں صرف اور صرف کام کرنے کی طرف اشارہ دیا گیا ہے۔
دوسرے چارٹ میں آفس سے کام کرنے کے فوائد دکھائے گئے ہیں جن میں کام کے علاوہ کافی اور کھانے کا وقفہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ملازمین کے ساتھ بیٹھنا اور انکی کام میں مدد کرنا دکھایا گیا ہے۔
بھارتی صنعتکار کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ پر صارفین اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
Comments are closed.