اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

بھارتی صدر کی تقریر کے دوران بجلی غائب

بھارت کی صدر دروپدی مرمو کی تقریر کے دوران لائٹ چلی گئی تاہم انہوں نے تقریر جاری رکھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر ریاست اڑیسا میں یونیورسٹی کی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے اپنی تقریر جاری رکھی کیونکہ اس دوران مائیک صحیح کام کر رہا تھا تاہم اندھیرا ہو جانے کے باعث انہیں کوئی دیکھ نہیں پا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر دروپدی مرمو کی تقریر کے دوران تقریباً 9 منٹ بجلی غائب رہی تاہم اس دوران اے سی بھی کام کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران بھارتی صدر نے کہا کہ بجلی چھپن چھپائی کھیل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.