بھارتی ریاست بہار میں 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریاست بہار کے 8 اضلاع میں پیش آئے۔
بھارتی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ریاست بہار میں آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب بہار کے وزیر اعلیٰ نے موسم کی صورتحال اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے بعد عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حالیہ برسوں میں بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.