بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 3کشمیری شہید

سرینگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں 3کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے ترال  میں محاصرے کے بعد گھر گھر تلاشی کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کردیا،قابض بھارتی فوج نے شوپیاں، بارمولہ، راجوڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کرکے کشمیر ی شہریوں پر ظلم ڈھائے۔

واضح رہے کہ مودی سرکارمسلم دشمنی کی پالیسی پرکاربند ہے، بھارتی حکومت نے 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے تھے۔

The post بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 3کشمیری شہید appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.