وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں معید یوسف نے کہا کہ معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ ہمیں وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ رابطے کے فروغ کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔
معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے جبکہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔
Comments are closed.