اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

بھارت، ہریانہ کے ضلع نوح میں کرفیو نافذ

بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے باعث ضلع نوح میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع نوح میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر پابندی میں 5 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

گروگام میں کل 6 افراد قتل ہوئے۔ مسلمانوں کی درجنوں املاک کو نذر آتش کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ضلع نوح میں پیر کے فسادات میں 6 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں مذہبی جلوس کی رسومات کے دوران دو انتہا پسند ہندو گروہ آپس میں لڑ پڑے تھے اور مسلم اکثریتی علاقے میں پیش آئے اس واقعے کا ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.