بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے دوروں کے دوران سیلفی لینے کے خواہش مند حضرات کیلئے پیسے مقرر کردیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے والوں کیلئے فیس کا اعلان کردیا۔
انہوں نے بھارتی شہر اندور میں اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔
مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت نے سیلفی لینے پر پیسے چارج کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیلفی لینے کے دوران وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے جس سے انہیں شدید چِڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے انہوں ںے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔
Comments are closed.