بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت، طالبہ سے زیادتی کرنے والے پرنسپل کو سزائے موت کا حکم

بھارت میں پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل  اروند کمار کو 11 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے  کا حکم سنا دیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست پٹنہ میں  یہ واقعہ پیش آیا، عدالت نے مجرم 29 سالہ پرنسپل اروند کمار کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں اسکول کے ایک اور ٹیچر 31 سالہ ابھیشک کشمار بھی پرنسپل کا ساتھ دیتے تھے، انہیں عدالت نے عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو متاثرہ نوعمر لڑکی کے والد کو دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم اروند کمار پٹنہ میں پلواشریف کے علاقے کے ایک نامی گرامی اسکول کے پرنسپل ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن نے پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے معافی مانگ لی۔

بتایا جارہا ہے کہ اروند کمار اور ساتھی ٹیچر کا بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ جولائی، اگست 2018 میں پیش آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول پرنسپل نے متعدد بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کے حاملہ ہونے پر تمام معاملہ سامنے آیا اور لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا۔

امریکی چینل کی میزبان اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کی…

پولیس نے مجرم اروند کمار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.