بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے آئے روز دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں کورونا سے متاثر ہونے والے باپ کو پانی پلانے سے روکنے والی ماں کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں 50 سالہ شخص کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گاؤں سے نکال دیا گیا جس کے بعد اسے گھر میں داخلے کی اجازت بھی نہ ملی۔ زمین پر پڑے شخص کو اسکی بیٹی پانی پلانا چاہتی ہے تاہم والدہ اسے پورا زور لگا کر روکنے کی کوشش کرتی ہے۔بیٹی زور زبردستی کے بعد آخرکار باپ تک پہنچنےمیں کامیاب ہوجاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پانی پینے کے کچھ دیر بعد کورونا متاثرہ شخص کی موت ہوجاتی ہے جبکہ اس کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات 2 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔
Comments are closed.