ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے، صدر کراچی چیمبر

کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر طارق یوسف کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ایل سیز نہ کھولنے سے بے روزگاری بڑھے گی۔

ایک بیان میں صدر کراچی چیمبر  نے کہا کہ صنعتوں کی بندش اور بے روزگاری سے بچانے کیلئےحکومت اقدامات کرے، گیس بحران نے صنعت اور برآمدی شعبے کو متاثر کیا۔

طارق یوسف نے کہا کہ درآمدی خام مال، مشینوں کے پرزے اور گیس قلت کے مسائل ہیں، صنعتی شعبے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، درآمدات روکنے سے زندگی بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ سیاست اور ملکی پالیسیوں نے بیرونی سرمایہ کاری بھی روکی ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ درآمدات روکے جانے کا نوٹس لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.