
روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو نہ کرنے کی وجہ سے برطانوی حکومت کے خلاف لندن میں ہونے والے احتجاجی مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
مظاہرین پورٹ لینڈ سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کریں گے جہاں ریلی منعقد کی جائے گی۔
مظاہرے میں شریک برطانوی شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’’فلاحی منصوبے نہیں جنگ ختم کریں‘‘۔
یہ مظاہرے ٹریڈ یونین کانگریس منعقد کروا رہی ہے جس کا کہنا ہے کہ جدید تاریخ میں ملازمین کی آمدنی بہت زیادہ اور سخت انداز میں متاثر ہوئی ہے۔
یونین سربراہ نے کہا کہ اگر ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم ایک بحران سے دوسرے بحران کا سفر کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بحران اچانک نہیں ہوا، ایک دہائی سے زائد عرصے سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
ٹریڈ یونین کانگریس کی رہنما نے کہا کہ کنزرویٹوز جماعت تنخواہیں کاٹنے والی پارٹی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم بورس جانسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا وبا کے دنوں میں ملازمین سے تنخواہیں بڑھانے کے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں کیے۔
Comments are closed.