بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچے کا فیڈر بنانے میں دیر کرنے کے باعث کمسن ملازمہ پر مالکن کا تشدد

ملتان میں بچے کا فیڈر بنانے میں دیر ہونے پر خاتون اور اس کے شوہر نے 10 سال کی گھریلو ملازمہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بچی کے چہرے پر نیل پڑ گئے،۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا، بچی کو تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رحیم یار خان کی رہائشی 10سالہ گھریلو ملازمہ کو ملتان میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

ملتان میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنائی گئی 10 سالہ حنا رحیم یار خان کے نواحی علاقے لیاقت پور کی رہائشی ہے۔

متاثرہ بچی کی بہن نے الزام لگایا ہے کہ خالد نامی شخص میری بہن کو دیکھ بھال کے لئے 3 ہزار مہینے پر ملتان لے گیا تھا۔

بہن کے فیڈر تاخیر سے بنانے پر بیگم صاحبہ اور مالک نے تشدد کا نشانہ بنایا تشدد سے بچی کے چہرے پر نیل پڑگئے اور آنکھیں سرخ ہوگئیں۔

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ مالکان بچی کو گھر چھوڑ گئے ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچی کو تحویل میں لینے کے بعد طبی امداد دی جائے گی، تشدد کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج  کروائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.