بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

بچوں پر تشدد کی روک تھام کے بل کو سپورٹ کرنا ضروری تھا، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کے بل کو سپورٹ کرنا ضروری تھا۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں بچوں پر تشدد کی ممانعت سے متعلق بیل پیش کیا گیا جو منظور کرلیا گیا۔

اس بل میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی ترمیم بھی شامل کی گئی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے بل کو سپورٹ کیا کیوں کہ یہ ضروری تھا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ صوبے بھی اسی قانون کو اپنائيں گے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بل پاس ہونے کے بعد رولز بناکر اسے نافذ کرنا بھی لازمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.