بپھرے دریاؤں کے سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ پہنچ گئے، پنوعاقل کے قریب کینال میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے فصلیں زيرِآب آگئيں۔
علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ محمکہ آبپاشی کے حکام اطلاع کے باوجود نہيں پہنچے۔
دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث بہاولپور کے قریب دریائی بیلٹ سے 76 ہزار مکینوں کو منتقل کردیا گيا۔
لودھراں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے خیمہ بستیاں بنادی گئيں۔
سیلاب سے قصور، اوکاڑہ، پاک پتن، عارف والا میں بھی دریا کنارے قائم بستیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں، پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.