بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ آل راؤنڈر مدن لال کا کہنا ہے کہ جسپریت بومرہ کو اب بھول جاؤ، اس کو چھوڑ دیجیے آپ، جب وہ واپس آئیں گے تب دیکھا جائے گا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے امیش یادیو بومرہ کا متبادل ہوسکتے ہیں۔
مدن لال کا کہنا تھا کہ جسپریت بومرہ بہت لمبے عرصے کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، اس وقت تک جو آپ کو دستیاب ہے اسے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی کی کیا گارنٹی ہے، ہوسکتا ہے بومرہ کو ٹیم میں واپس آتے آتے ایک سے ڈیڑھ برس لگ جائے، ان کی انجری بہت شدید ہے۔
یاد رہے کہ جسپریت بومرہ نے پچھلے ستمبر سے اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، ان کی انجری ابھی تک برقرار ہے اور وہ رواں برس کا آئی پی ایل سیزن بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
Comments are closed.