پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ بولنگ بہتر کرنے کے لیے شین وارن سے بھی رائے لیتا ہوں، مشتاق احمد سے بھی رابطے میں رہتا ہوں، ثقلین مشتاق نے بھی کافی رہنمائی کی ہے۔
دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے اچھا رہا، دن کے اختتام پر وکٹیں لیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹیل اینڈرز نے صبح اچھی بیٹنگ کی۔
یاسر کا کہنا تھا کہ ہدف یہی تھا کہ ٹھیک جگہوں پر بولنگ کروں، پلان کے مطابق بولنگ کی اور جنوبی افریقا کی وکٹیں لیں۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کم از کم اسکور پر آؤٹ کریں، وکٹ سلو ہو رہا اور گیند بھی بریک ہو رہا۔
Comments are closed.