بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

بوسنیا کو یورپی یونین میں شمولیت کا باضابطہ امیدوار بننے کیلئے گرین سگنل

یورپی یونین کے جنرل امور کے وزراء نے بوسنیا کو یورپی یونین میں شمولیت کا باضابطہ امیدوار بننے کے لیے گرین سگنل دے دیا، یورپی یونین کے رہنما آج اس کی توثیق کریں گے۔

بوسنیا دیگر امیدواروں البانیہ، جمہوریہ شمالی مقدونیہ، مونٹی نیگرو، سربیا، ترکی اور یوکرین کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے عمل میں شامل ہوگا، جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ترکی 1999 سے یورپی یونین کا امیدوار ہے۔

یوکرین جنگ، چین اور روس کے خوف نے یورپی یونین میں دیگر ملکوں کی شمولیت کی راہ ہموار کردی ہے۔ یہ ممالک طویل عرصے سے شمولیت کے منتظر ہیں۔

 یورپی یونین کو خدشہ ہے کہ یورپی اتحاد میں شمولیت کی خواہش رکھنے والی بلقان کی ریاستوں کی خواہش پوری نہ ہوسکی تو روس یا چین ان ممالک میں اپنا اثرو رسوخ بڑھا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.