بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بورےوالا: سب انسپکٹر کا کورونا وائرس سے انتقال

پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورےوالا میں ایک سب انسپکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 499 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 148 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 5 ہزار 488 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی۔

پولیس ذرائع کےمطابق بورے والا کے تھانہ فتح شاہ کے سب انسپکٹر رفاقت شاہ کرونا وائرس سےجاں بحق ہوئے ہیں۔

سب انسپکٹر رفاقت شاہ کچھ عرصہ قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.