پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوراک کی تمام بنیادی اشیاء مہنگی کرکے وسائل جمع کرنا بدترین ظلم ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی نمائشی اجلاس سے نہیں، ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں چینی 52 روپے کلو ملتی تھی، جبکہ اس حکومت نے چینی کی قیمت 52 روپے سے زائد بڑھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں آٹا 35 روپے کلو ملتا تھا، موجودہ حکومت نے آٹے کی قیمت کو 75 روپے سے اوپر پہنچادیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انڈے، گوشت، مرغی، دال، گھی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوراک کی تمام بنیادی اشیاء مہنگی کر کے وسائل جمع کرنا بدترین ظلم ہے۔
Comments are closed.