st louis hookups reddit my uber hookup coyote hookup hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی ٹیسٹ فتح

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو ماونٹ منگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

ماونٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، بنگال ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتا ہے۔

بنگلا دیش کے لیے یہ جیت اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کا پلہ بھاری ہے۔

ماونٹ منگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے اس پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے جیت کے لیے ملا 40 رنز کا ہدف محض 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بنگلا دیش کے عبادت حسن نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ٹیسٹ میچ کی یہ جیت اس لیے بھی تاریخی اہمیت کی حامل بن گئی ہے کیونکہ 10 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے نیوزی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ جیتا ہے، اس سے قبل پاکستان نے جنوری 2011 میں ہملٹن ٹیسٹ جیتا تھا۔

ہملٹن میں پاکستان کی فتح کے بعد ایشین ٹیموں نے نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے 16 ہارے اور 3 ڈرا ہوئے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.