بنگلا دیش میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 51 اعشاریہ 68 فیصد تک اضافہ کردیا۔
بنگلا دیشں میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر مہنگائی بتائی جارہی ہے۔
نئے اعلان کے مطابق بنگلا دیش میں ڈیزل اور مٹی کا تیل 24 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کے بعد 114 ٹکا فی لیٹر کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 51.16 فیصد اضافے کے ساتھ 130 ٹکا فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
بنگلا دیش میں ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فیصد اضافے سے 114 ٹکا فی لیٹر ہوگیا۔
Comments are closed.