بنگلا دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کے قافلے پرحملے کے مقدمے میں حزب اختلاف کے 50 ارکان کومجرم قرار دے کر جیل کی سزا سنا دی گئی۔
خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق سزا پانے والوں میں اپوزیشن پارٹی بی این پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے موجودہ قائم مقام چیئرمین طارق رحمان بھی شامل ہیں ۔
پراسیکیوٹر کے مطابق عدالت نے دو دہائی قبل کئے گئے حملے کے جرم میں حزب اختلاف کے50 ارکان کو جیل کی سزا سنائی ہے،تین افراد کو دس دس سال جیل کی سزا باقی افراد کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔
2002ء میں اس وقت کی اپوزیشن رہنما شیخ حسینہ کے قافلے پر پتھر اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بی این پی کے ترجمان نے رکن کیخلاف مقدمے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
Comments are closed.