آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کھیل کر بنگلادیش جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم ٹیم سے مقابلے کی تیاریاں شروع کردیں، قومی اسکواڈ نے آج ڈھاکا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ پر مشمل سیریز کھیلنے ڈھاکا پہنچی ہے، جہاں قومی ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد پریکٹس شروع کردی۔
ڈھاکا میں کھلاڑیوں نے پہلے فزیکل ٹریننگ کی، جس کے بعد فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی گئی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پہلے ٹریننگ سیشن میں شریک نہیں ہوئے، ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام کا موقع دیا۔
بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جمعے کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.