بنگلادیش نے عوام کی جاسوسی کیلئے اسرائیل سے آلات خرید لیے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش نے اپنی انٹیلی جنس سروس کیلئے اسرائیلی کمپنی سے جاسوسی آلات خریدے۔
رپورٹس کے مطابق جاسوسی آلات سے بیک وقت سیکڑوں افراد کےموبائل فون کی نگرانی ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کی فوج نے بینکاک میں مقیم ایجنٹ کے ذریعے اسرائیل سے سامان خریدا، بنگلادیش کےفوجی انٹیلی جنس افسران کو اسرائیل کے انٹیلی جنس ماہرین نے ہنگری میں تربیت دی۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش،اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اور ان کے مابین کوئی سفارتی تعلقات نہیں۔
Comments are closed.