بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بم دھاکے کا الزام روسی ایجنٹوں پر عائد، ماسکو کا جمہوریہ چیک کیخلاف جوابی اقدام کا اعلان

جمہوریہ چیک کی جانب سے 7 سال پرانے دھماکے کا ذمے دار روسی انٹیلی جنس کو قرار دینے پر ماسکو نے سخت جوابی ردعمل دینے کا اعلان کر دیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق جمہوریہ چیک میں 2014 کے دھماکے کے روسی انٹیلی جنس پر الزامات بے بنیاد ہیں، روسی سفارت کاروں کو چیک ری پبلک سے نکالنا اشتعال انگیزی ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں کی بے دخلی پر سخت جوابی اقدامات کریں گے، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات خراب کرنے کی ذمہ داری جمہوریہ چیک پر عائد ہوتی ہے۔

چیک ری پبلک نے گذشتہ روز سات سال پرانے دھماکے کا ذمے دار روسی انٹیلی جنس کو قرار دے کر اٹھارہ سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.