بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 21 نئے کیسز سامنے آئے۔
ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے، جس کے مطابق صوبے میں 552 ٹیسٹ کیے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے نئے ٹیسٹ کے نتیجے میں 21 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.8 رہی جبکہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 19 ہزار 329 ہوگئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 18 ہزار 925 ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 199 ہے۔
صوبے میں اب تک اس وبا کا شکار ہوکر 203 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
Comments are closed.