بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں شرح بڑھ کر 6.1 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 4 فیصد ہوگئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 8 اضلاع سے کورونا کے 64 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے کے آٹھ اضلاع میں 962 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاسکے ہیں۔
صوبے میں کئے گئےکورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 64 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 31 مثبت کیسز ضلع کوئٹہ سے اور بیس کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے۔
صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوکر 6.6 فیصد ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 758 ٹیسٹ کئے گئے۔
کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوکر 4 فیصد ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 309 ہے۔ صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
Comments are closed.